آج کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، مولانا محمد قاسم 

آج کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، مولانا محمد قاسم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا آج ہونے والا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا، حکومت جلسے کو ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے،احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت جلسے کو ناکام بنانے میں روڑے نہ اٹکائے بصورت دیگر اپوزیشن حکومت کو گرا کر دم لیں گے،پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے ضلعی دفتر سے قافلہ آج صبح دس بجے روانہ ہوگا،سوات اور گلگت بلتستان جلسوں کے دوران کورونا نہیں تھا اور اب پی ڈی ایم جلسوں کو ناکام بنانے کے لئے سلیکٹیڈ حکومت نے کورونا بہانہ بنا لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے جے یو آئی کے سینئر نائب امیر قاری احسان الرحمان محسن، ضلعی ناظم عمومی مولانا امانت شاہ حقانی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،تحصیل مردان کے امیر مولانا محمد عاقل انصاری،ناظم عمومی قاری نیاز علی حقانی،افسر خان آفریدی،بہادر شیر آفریدی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اے این پی سے تعلق رکھنے والے افسر خان،،شہزاد خان،کشمیری،شرین زادہ، سرتاج خان،بخت تاج،گل حمید،عمران،زبیر،نعمت خان،ثاقب،عباس،عدنان،ڈاکٹر شجاد ظہیر، امتیاز،شاہد،عمر بشیر اوردیگرنے جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔مقررین نے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کا واحد حل اسلامی نظام حکومت میں ہے جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام حکومت رائج کرنے کے لئے بر سرپیکار ہے عوام بھی دیگر پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ2002میں خیبر پختونخوا میں جمعیت علماء اسلام نے مثالی حکومت کی تھی او ر عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا تھاصوبے کے حقوق کے لئے جے یو آئی کے اراکین نے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا تھا۔تحریک انصاف کے سا ت سال حکومت کرنے کے باوجود صوبہ معاشی طور پر تباہ ہو گیا ہے۔بی آر ٹی اور سوات موٹر وے عالمی بینک کے ساتھ گروی رکھ دیے ہیں اگر بروقت قسط ادا نہ کئے تو بی آر ٹی او ر سوات موٹر وے بند ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت کو لانے والے خود بھی پریشان ہے نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک 40سال پیچھے چلا گیا ہے۔