حکومت کاروباری مراکز کوسیل کرنے سے گریز کرے، غلام بلال جاوید 

حکومت کاروباری مراکز کوسیل کرنے سے گریز کرے، غلام بلال جاوید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر برادری نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی یا کسی اور وجہ سے کاروباروں کو سیل کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ کاروبار کو سیل کرنے سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہوتی ہیں بلکہ معیشت پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جو ملک کیلئے فائدہ مند  نہیں ہے اس سلسلے میں حفیظ چیمبر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹریدرز الائنس کے صدر غلام بلال جاوید نے کہا کہ کارو بارسل کرتا اور بھاری جرمانے عائد کرنا کورونا وائرس کو روکنے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو کاروبار کی ساکھ اور خیر سگالی قائم کرنے کے لئے برسوں کی محنت کرنا پڑتی ہے لیکن، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری ادارے معمولی خلاف ورزی پر کاروبارکو سیل کر دیتے ہیں جس سے کاروبار کی شہرت پر پانی پھر جاتا ہے اور انھیں زبردست مالی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں کو سیل کرنے کے بجائے سرکاری محکمہ  کسی بھی خلاف ورزی پر وارننگ دیں اور جائز جرمانہ عائد کرنے کو ترجیح دیں جس سے کاروباری طبقے کو غیر ضروری نقصانات سے بچایا جاسکتا ہے اور حکومت کیلئے بھی ریونیو بہتر ہوگی۔ صدر غلام بلال نے کہا کہ سرکاری مشینری کاروبار کو سیل کرنے کے بجائے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کرائے۔اجلاس کے آخر میں چیرمین  میجر ارشد محمود نے غلام بلال جاوید کو سرحد چیمبر کار ڈیلر اسٹینڈ مگ کمیٹی کا چیرمین بننے پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر بابائے تاجران امین حسین بابر اور چیف ایکزکٹو چوہدری شاہد نے بھی تاجر برادری کو درپیش مسائل پر گفتگو کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کو لاگو کرنے کیلے حکومت تاجر برادری کو استعمال نہ کرے خود ایس او پیز لاگو کروائیں۔