معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے: معراج ہمایوں خان 

  معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے: معراج ہمایوں ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیرمحترمہ معراج ہمایون خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد ان معصوم کھلیوں کو بے دردی سے مسل کرنے کے واقعات میں روز برروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے جو کہ حکمرانوں سمیت پورے معاشرے کیلئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان خان کی ناک کے نیچے حیرت انگیز زیادتی اور بے رحمانہ طریقے کے ساتھ معصوم کھلی کو جلاکر ان کی جھلس شدہ لاش قبرستان میں پھنکنا انتہائی غیر انسانی فعل کیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب پوری دنیا بچوں کا عالمی دن منا رہی تھی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اورصوبائی و مرکزی حکومتیں بھی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں اور اگر موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عزت اور انساف پر یقین رکھتی ہے تو اسے مستعفی ہو نا چاہئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -