سی پیک کی مخالفت بھارت کو لے ڈوبے گی،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل 

  سی پیک کی مخالفت بھارت کو لے ڈوبے گی،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سی پیک کی مخالفت بھارت کو لے ڈوبے گی۔بھارت ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے۔مودی کی سازشیں پاکستان اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے مراسم اوراقتصادی تعاون کوختم نہیں کر سکتیں۔ ساٹھ ارب ڈالر کے منصوبے کو ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بھارت جہاں دیگرعالمی قوتوں کے اشاروں پر ناچ رہا ہے وہیں اسے سی پیک کی صورت میں پاکستان میں چین کی موجودگی منظور نہیں کیونکہ اس سے پاکستان کے ساتھ جنگ کرنا ناممکن ہو جائے گا۔گوادر میں چین کی موجودگی سے پاکستان کی سمندری حدود محفوظ ہو جائیں گی اور بھارتی جارحیت کا امکان ختم ہو جائے گا جبکہ سی پیک کا روٹ گلگت بلتستان پر بھارتی دعوے کو بے اثر کر دے گاجبکہ پاکستان اسے باقائدہ صوبہ بنا سکے گا۔اس منصوبے سے جنوبی ایشیائی ممالک با ہم مربوط ہو جائیں گے۔ منصوبے میں شامل تمام ممالک مل کر ترقی کریں گے جبکہ پاکستان کی دشمنی میں اندھا ہونے والا بھارت تنہا رہ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ چین نے ایران سے معاہدہ کر کے بھارت کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا خواب خاک میں ملا دیا ہے جبکہ لداخ میں اسے زلت آمیز شکست بھی دی ہے۔ اب بھارت چین سے لداخ میں اپنی حالیہ شکست کا بدلہ بلوچستان میں دہشت گردی کروا لے لے رہا ہے۔ہماری حکومت کو سمجھنا ہو گا کہ بلوچستان جتنا خوشحال ہو گا سی پیک پاکستان کے لئے اتنا ہی زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا اس لئے اس صوبہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ضرورت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -