کراچی:پولیس کی کارروائیاں،32ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد 

کراچی:پولیس کی کارروائیاں،32ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قتل اور دیگر جرائم میں ملوث 32ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرگاڑیاں دیگر مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے غیرت کے نام پر دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان علی شیر اور احمد علی کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے 21 اکتوبر 2020 کو تھانہ باکرانی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ میں فرزانہ اور محبت جتوئی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا،تاہم ملزمان کو لاڑکانہ پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔۔شرافی گوٹھ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزم علی نوازکو گرفتارکرکے رائفل گرنیڈ، نقدی اور موبائل فون برآمدکرلیا۔گلشن معمار پولیس نے دو ڈکیت شیخ نعمان اور احسان اللہ،پاک کالونی پولیس نے منشیات فروش ظفر عرف ظفرو،ڈیفنس پولیس نے دو منشیات فروش جنید اقبال اور سید انس،ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش مطلوب عرف گجر،مبینہ ٹاو ن پولیس نے 5ملزمان احسان،عثمان،طاہرحسین،محمد اشرف اور محمد افضل،بغدادی پولیس نے ہائی رو ف سے مضرصحت گٹکابرآمد کرکے ایک ملزم خان محمد کو گرفتارکرلیا ڈیفنس پولیس نے سن سٹ بلیورڈ اسٹریٹ سے جنید اقبال اور انس کو گرفتار کرلیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -