نااہل حکمرانوں کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،قاری ریاض اللہ

نااہل حکمرانوں کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،قاری ریاض اللہ

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ)جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ نے کہا ہے کہ آج پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو کر رہے گا حکومت یا اداروں نے پی ڈی ایم جلسے میں سیاسی رہنماوں یا کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری حکومت اور اداروں پر عائد ہوگی اب نااہل حکمرانوں کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے سلیکٹیڈ حکمران کورونا کی آڑ میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی اجتماعات سے بوکھلاہٹ کے شکار ہو کر اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئے ہیں پی ڈی ایم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے قاری ریاض اللہ نے اپنا ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما ء اسلام نے ہر دور میں ہر سامراجی و استعماری قوت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے اور نہ صرف جمعیت علماء اسلام بلکہ جمعیت علما اسلام کی طلبا ء تنظیم جمعیت طلبا ء اسلام نے بھی اپنے اکابرین کے شانہ بشانہ ملکر جس طرح مولوی اور مسٹر کی تفریق ختم کرکے دینی و دنیاوی علوم کا حسین امتزاج کرتے ہوئے ہردور میں ہر سازشی ٹولے کی ہر سازش ناکام بنا دی ہے اسی طرح ملک میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور ریاستی اداروں میں قانون کی بول بالا کیلئے جدوجہد کرکے اپنا آئینی، جمہوری اور تنظیمی فریضہ ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ، پشاور میں منعقدہ پی ڈی ایم جلسے میں بھر پور شرکت کریں گی کیونکہ 22نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ نااہل، سلیکٹیڈ، نادیدہ قوتوں کے مسلط کردہ ووٹ چور حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو کر رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -