سمن آباد پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر چنٹو منٹو کو گرفتار کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمن آباد پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر چنٹو منٹو کو گرفتار کرلیا زمان ٹاون میں خواتین کو ٹارگٹ کرکے لوٹ مار کرنیوالا جن بابا پکڑا گیا جبکہ ابراھیم حیدری پولیس نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے قبضہ مافیا کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے،2 موٹر سائیکل لفٹرجاوید عرف چنٹو اور عدنان عرف منٹو کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدملزمان سہراب گوٹھ الاصف اسکوئیر کے رہائشی ہیں زمان ٹاون پولیس نے ضلع کورنگی و کراچی کے مختلف تھانہ جات کے چوری، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم و دیگر سنگین مقدمات میں ملو ث اسٹریٹ کریمنل توفیق خان عرف جن بابا ولد وحید خان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون، کیش برآمد کرلیا. ملزم نے مورخہ چھ نومبر کو کو میزان بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر آنے والی مسز جاوید اور انکی بیٹی سے دیگر دو ساتھیوں کے سات ملکر اسلحہ کے زور پر کیش رقم ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے زمان ٹاون پولیس پارٹی نے تمام تکنیکی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ابراھیم حیدری پولیس نے مختلف کاروائیوں میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے قبضہ مافیا کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا پہلی کاروائی میں لینڈ مافیا کے 3 ملزمان عزیزاللہ ولد عبدالحق،راشد عالم ولد محمد اسلام اور محمد رفیق ولد فیاض کو بلوچ پاڑہ سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا دوسری کاروائی میں پولیس نے چرس پاڑہ کے علاقہ سے سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے 2 ملزمان واحد ولد حسن اور حسین ولد مہر حسن کو تیسری کاروائی میں پولیس نے الیاس گوٹھ میں سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے چھاپہ مار کر 2 ملزمان عارف ولد غلام نبی اور جاوید ولد شاہ نواز کو گرفتارکر لیا