سندھ رینجرز کی جانب سے  فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا 

  سندھ رینجرز کی جانب سے  فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے بھینس کالونی نمبر 5اور سموں گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔اس موقع پر جنرل فزیشن،میڈیکل اسپیشلسٹ،بچوں کے اسپیشلسٹ،آرتھو پیڈک،ماہر امراض قلب،اسکن اسپیشلسٹ،آنکھوں کے اسپیشلسٹ،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 2000سے زائد مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں موبائل لیباریٹری کے ذریعے مریضوں کے ایکسرے،ٹی بی،ای سی جی اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔مزید براں عام طبی معلومات اور ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں آگاہی لیکچر بھی دیا گیا۔علاقے کے لوگوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدا کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -