پی ڈی ایم لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے‘ فیصل جاوید

پی ڈی ایم لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے‘ فیصل جاوید

  

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم معصوم لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورت اختیار کر گئی ہے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ  یہ زبردستی اپنے جلسوں میں عوام کو لاتے ہیں اور معصوم لوگوں کی جانوں کوخطرے میں ڈالتے ہیں عوامی اجتماعات جہاں  ایس اوپیز فالونہیں ہوسکتے ان سے اجتناب کرناچاہیے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو  ان جلسوں کا کوئی فائدہ نہیں عوام آپکے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں حکومت کو ان کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا کورونا کی دوسری لہر سے پہلے بھی انہوں نے پورا زور لگا کر جلسے کئے اور حکومت کو فائدہ ہی پہنچایا عوام ان کے ساتھ نہیں  ان سے دور نکل گئے ہیں ریاست مخالف تقاریر کرنے والے کرپشن زدہ اتحاد کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ 

فیصل جاوید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -