کورونا صورتحال،یونیورسٹی کے ایک اور شعبہ کے طالب علم میں کورونا کی تصدیق 

کورونا صورتحال،یونیورسٹی کے ایک اور شعبہ کے طالب علم میں کورونا کی تصدیق 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی کے ایک اور شعبہ میں طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 14دنوں کے لئے متعلقہ شعبہ کو بند کیا گیا پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم اینڈ ماس کیمونیکیشن کے تھرڈ ائیر کے سٹوڈنٹ کا  کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت انے کے بعد شعبہ کو 14دنوں کیلئے بند کیا گیا جبکہ تھرڈ سمیسٹر کلاسز ان لائن ہوگی متاثرہ طالب علم نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا شعبہ میں کیس رپورٹ ہونے کے بعد  یونیورسٹی کی ہیلتھ اینڈ ہائی جین کمیٹی جراثیم کش سپرے کریگی واضح رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی میں چار شعبہ جات کو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 14ددنوں کیلئے بند کیا جا چکا ہے تاہم 14دنوں کے بعد دوبارہ شعبہ جات کھولیں جائنگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -