تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے،ولایت آفریدی

  تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے،ولایت آفریدی

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں حصول اعلی تعلیم کے بدولت اعلی مقام تک رسائی ممکن ہے۔ قبائلی طلبا انتہائی ذہین اور محنتی ہیں انہیں تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ ہمارے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر مستقبل میں قوم وملک کی تعمیر وترقی میں اپنے خداداد صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف شامل کرنے کیلئے کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار معروف کاروان کے وائیس چیئر مین ولایت آفریدی اور ملک جان والی اور جنرل سکرٹری وقار آفریدی نے بازگڑھا کمر خیل میں گورنمنٹ پرائمری بوائے سکول خوانہ زیارت میں بے بس معذور اور غریب طلبا میں سویلٹر تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مہذب معاشرے کی تشکیل میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے جسے کوئی انکار نہیں کرسکتا انہوں نے والدین پر زور دیا کہ کہ اپنے بچوں کی مستقبل سنوارنے کیلئے انکے ہاتھوں میں قلم و کتاب تما دے تاکہ وہ اچھے اور برے اور حلال و حرام کو سمجھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ معروف کاروان قبائلی طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔معروف خان نے کمر خیل قبائل کے بچوں والدین اور اساتذہ کے تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے محکمہ تعلیم خیبر اور دیگر متعلقہ ذمہ داروں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹنٹوں میں پڑھنے والے بچوں کو سکولوں کے عمارتوں کو تعمیر کرکے مذکورہ علاقوں میں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیاجائے۔اس موقع پرمعروف کاروں کے ملک جان والی آفریدی اور جنرل سکرٹری وقار آفریدی بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -