گومل یونیورسٹی کا اعزاز، وائس چانسلر کانام دنیا کے 2فیصد ممتاز سائنسدانوں کی لسٹ میں شامل 

گومل یونیورسٹی کا اعزاز، وائس چانسلر کانام دنیا کے 2فیصد ممتاز سائنسدانوں ...

  

 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کیلئے ایک بڑا اعزاز!امریکہ کے شہر کیلیفورنیا کی مشہور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونیوالے دنیا کے دو فیصدممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کا نام بھی شامل ہو گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمدشعبہ فزکس کے پروفیسر ہیں اور ان کو بہترین تعلیمی قابلیت کی وجہ سے حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا ہے جبکہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی ذمہ داری سے پہلے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر شپ کا تین سالہ دورانیہ بھی اپنی تعلیمی قابلیت اور بہترین حکمت عملی سے پورا کر چکے ہیں اور گزشتہ دنوں اسٹینفورڈیونیورسٹی، کیلیفورنیا کی جانب سے جاری ہونیوالے لسٹ میں دنیا کے دو فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (تمغہ امتیاز)کانام شامل ہوناان کی شب و روز محنت اور علم کے حصول میں ان کی قربانیوں، خدمات اور محنت کا ثمر ہے۔ واضح رہے کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کے بڑے بھائی اور سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد (تمغہ امتیاز)کا نام بھی دنیا کے دو فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں آ چکا ہے۔جس سے ان کی خاندانی لیاقت، قابلیت اور محنت کا پتہ چلتا ہے اور وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کے پی ایچ ڈی کے شاگردڈاکٹربن امین، چیئر مین شعبہ فزکس،ایبٹ آباد یونیورسٹی کا نام بھی دنیا کے دو فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہے۔ جو ڈاکٹر افتخار احمد کی اس پیغمبرانہ پیش سے محبت اور طلباء کاکامیاب اور بہترین انسان بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -