فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی  مکمل رہنمائی کی ہدایت

 فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی  مکمل رہنمائی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد  (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کی بھر پور کاشت کیلئے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس گذشتہ سال کی طرح گندم کی کاشت کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو روشناس کروانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور چونکہ موجودہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زور دیں۔ اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔
۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیصل آبا دڈویڑن سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کو گندم کی کاشت کا جو ہدف دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -