نپون پینٹس لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے کوشاں 

نپون پینٹس لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے کوشاں 

  

لاہور(پ ر) نپون پینٹ(پاکستان) پرائیویٹ لمیٹڈ ایک جاپانی ملٹی نیشنل ہے اور ایشیاء پیسفک ریجن میں پینٹ مینو فیکچرکرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے کمپنی نے لاہور کی ضلعی حکومت کی شراکت داری کے ذریعہ لاہور کے تاریخی مقامات کے حسن میں اضافہ کرنے کا ارادہ کیا ہے ماضی قریب میں چاکر اعظم اور چوہدری رحمت علی انڈر پاس کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کا اعزاز بھی نپون پینٹ کے پاس ہے جبکہ لبرٹی گول چکر کو رنگوں سے بھرنا کمپنی کا حالیہ اعزاز ہے لاہور پھولوں کا شہر اور اپنی شاندار تاریخ و ثقافت کے حوالے سے جانا جاتا ہے نپون پینٹ نے ایشیاء کی پینٹ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہونے کے ناطے اپنے روڈ لائن پینٹ کو انتہائی مہارت سے لاہور کے دل لبرٹی گول چکر کی چہل پہل اور دلکشی میں اضافہ کے لئے استعمال کیا ہے پینٹ کی نفاست او ر کاریگری ایک قابل دید منظر ہے کمپنی ٹوٹل کوٹنگ سولیوشن پرووائیڈز ہونے کا فخر بخوشی قبول کرتی ہے اور یہ روڈ لائن پینٹ میں پرکشش رنگ آفر کرنے والی پہلی کمپنی ہے اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نپون پینٹ پاکستان کے صدر سید صمد ظہیر نے اعلان کیا کہ پرکشش رنگ اور پائیدار پراڈکٹ 139 سال سے نپون پینٹ کے پینٹ مینوفیکچرنگ کے تجربہ کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ تجربہ اپنے اطراف کو خوبصورت بنانے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے ہم بے حد فخر سے اعلان کرتے ہیں کہ64000 سکوائر فٹ پر محیط لبرٹی گول چکر کا پینٹ شدہ حصہ ملکی تاریخ میں روڈ پینٹنگ کا اب تک کا سب سے بڑامظاہرہ ہے ہماری کوشش ابھی ختم نہیں ہوئیں مستقبل قریب میں ہم کلمہ چوک انڈر پاس اوور ہیڈ اور مسلم ٹاؤن انڈر پاس کو بھی رنگین بنانے کاارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہا ں سے گزرنے والے اپنے سفر کو مزید خوبصورت او ر پرکشش محسوس کریں۔

مزید :

کامرس -