اسلام آباد‘زونگ کا پسماند ہ سکول کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی

اسلام آباد‘زونگ کا پسماند ہ سکول کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی

  

لاہور(پ ر)ملک کے روشن مستقبل کے لیے بچوں کی تعلیمی ضروریات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی معروف ترین موبائل کمپنی زونگ فور جی نے بچوں کے المی دن کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں واقع پسماندہ سکول کے لیے بنیادی ضروریات کی فراہمی کا بیڑہ اٹھا لیا۔ رواں سال بچوں کے عالمی ن کے موقع پر زونگ فور جی نے اسلام آباد کے نواحی علاقے ملوٹ کے پرائمری سکول میں زیر تعلیم 75 سے زائد بچوں کی نصابی او غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے عدم دستیاب سامان مہیا کیا ہے۔ ملوٹ میں واقع اس سکول میں زیر تعلیم مستحق طلبا و طالبات کے لیے زونگ فور جی کی جانب سے کلاس رومز کے لیے مطلوبہ فرنیچر سمیت سٹیشنری اور کھلیوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے۔ امدادی سامان کے ساتھ ساتھ  زونگ فور جی کی جانب سے عالمی وبا کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ کرونا کے حوالے سے آگاہی مہم کامقصد بچوں کو انکی اور انکے خاندانوں کے حوالے سے ضروریمعلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے میں بہتری اور ارتقا کے حوالے سے سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ معاشرے میں عدم مساوات کے خاتمے کے حوالے سے تعلیم کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے ترجمان کاکہنا تھا کہ پسے ہوئے اور پسماندہ طبقات کو مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ملوٹ کمیونٹی سکول میں زونگ کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے یقین دلایا کہ زونگ پاکستان کے ہر بچے کو مساوی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ 

اس موقع پر زونگ کے نمائندوں نے بچوں اور اساتذہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ہوتی ترقی اور اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ زونگ فور جی پاکستان میں تعلیم با الخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ملوٹ سکول کے لیے کیے گئے اقدامات اس امر کی غمازی کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -