کے الیکٹرک اور نیپرا کاسرکاری ڈسکوز کیلئے مشاورتی سیشن کا انعقاد 

کے الیکٹرک اور نیپرا کاسرکاری ڈسکوز کیلئے مشاورتی سیشن کا انعقاد 

  

 کراچی(پ ر)  کے الیکٹرک اور نیشنل الیکٹریکل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے سرکاری ڈسکوز کے لیے ایک مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری ڈسکوز کوکے الیکٹرک کے سفر اور،اس کے تجربے کے بارے میں بتایا گیا،جو اینڈ-ٹو-اینڈ کی بنیاد پر ایڈوانسڈ میٹرنگ انفرااسٹرکچر (Advanced Metering Infrastructure) پر عمل درآمدکرنے والی پہلی ڈسکو ہے۔اس تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر، عامر ضیاء نے کہا،”کے الیکٹرک نے حال ہی میں، بیرونی اور اندورنی سطح پر آٹومیشن کی جانب نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ایڈوانسڈ میٹرنگ انفرااسٹرکچرگزشتہ دس برسوں سے پائپ لائن میں ہے۔ ہم اس حوالے سے نیپرااور تمام ڈسکوز کے نمائندوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے تجربے سے سیکھنے کے لیے وقت نکالا۔“ مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیپرا کے ڈائریکٹر، مظہر اقبال رانجھا نے کہا کہ ”دنیا بھر میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں سروس آٹومیشن کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ایڈوانسڈ میٹرنگ انفرااسٹرکچر(اے ایم آئی)کی جانب منتقلی سے عمدہ کارکردگی میں مدد مل سکتی ہے اور ہم اپنے کسٹمرز کو بہتر تجربہ فراہم کر سکتے ہیں۔“نیپرا فوری مانیٹرنگ (real-time monitoring) پر مسلسل زور دے رہا ہے اور یہ کہ اس طرح کے خودکار نظام حقیقی معنوں میں ریگولیٹری انسٹرومنٹس کے نفاذ اور مانیٹرنگ میں مدد گار ثا بت ہو سکتے ہیں۔اے ایم آئی سسٹم میں اسمارٹ میٹرز  بنیادی آلات کے طور پر کام کرتے ہیں۔

۔ کے الیکٹرک کے نمائندوں نے شرکاء کو اے ایم آئی پر منتقل ہونے سے حاصل ہونے والے طویل المدتی فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جس میں بروقت اور درست معلومات کی دستیابی کے ذریعے (خودکار بلنگ کی جانب پہلا قدم) خودکار میٹر ریڈنگ، بجلی کے معیار کی مانیٹرنگ اور لوڈمینجمنٹ شامل ہے۔اے ایم آئی صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ اے ایم آئی سسٹم کے نفاذ سے منسلک موجودہ چیلنجز بالخصوص قومی آبادیات (نیشنل ڈیموگرافکس) کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیشن کے دوران، شرکاء کوکے الیکٹرک کے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کا ایک مختصر جائزہ بھی پیش کیا گیا۔کے الیکٹرک کے جی آئی ایس سسٹم کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا کہ یہ یوٹیلیٹی کو اثاثوں کی نگرا نی اور مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے جغرافیائی اعداد و شمار پر گرفت اور تجزیہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔

مزید :

کامرس -