اوور لوڈنگ عروج پرپہنچ چکی ہے، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

اوور لوڈنگ عروج پرپہنچ چکی ہے، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

  

لاہور(این این آئی)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ حکومت اداروں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے،آئی جی موٹر وے اور چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے عدلیہ کے حکم کو کسی خاطر میں نہ لانا  تشویش کا باعث ہے،اوور لوڈنگ عروج پرہے حکومت اور قانون پر عملدرآمد کرانے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں چوہدری عاطف، چوہدری گل شیر، چوہدری بشارت، حاجی ظفر، چوہدری مزمل، ماجدزمان اعوان، اعجاز گجر، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اوور لوڈنگ کے باعث اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی قومی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو چکی ہیں اور ہر سال اس مد میں اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں،اسی وجہ سے خطرناک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روز کا معمول بن گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے مطا لبا ت پر فوری عمل کرائے، گڈز ٹرانسپورٹرز پر امن اور کام سے کام رکھنے والے لوگ ہیں،ہمیں امن کا دامن چھوڑنے پر مجبور نہ کیاجائے، حکومت اور متعلقہ ادارے ہٹ دھرمی چھوڑ کر اپنی آئینی قانونی ذمہ داری پوری کر یں اوور لوڈنگ کے باعث اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی قومی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو چکی ہیں اور ہر سال اس مد میں اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ہمارے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اوور لوڈنگ کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا بھی بہت مشکل ہے اس لئے اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -