کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 22عمارتیں سربمہر: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3میرج ہال، 42دکا نیں سیل 

کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 22عمارتیں سربمہر: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون تھری کے عملے نے نیوگارڈن ٹاؤن میں تجارتی و کاروباری مقاصد کے لئے جائیدادیں استعمال کرنے والے کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے 22عمارتیں سر بمہر کر دیں۔ ان عمارتوں کے ذمے مجموعی طور پرسوادوکروڑ روپے سے زائد کمرشلائزیشن فیس واجب الادا ہے۔دریں اثناء   ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہے۔ جس میں 3 میرج ہال جبکہ 42 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملددرآمد نہ کرنے پر 3 میرج ہالزجن میں گولڈ پیلس، محمد علی شادی ہال اور پالکی میرج ہال کو سیل کر دیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے۔ 4دکانوں کو صدر بازار میں سیل کر دیا گیا۔علاوہ ازی مختلف کارروائی کے دوران کل  298 دکانوں کو چیک کیا گیا جن میں 38دکانوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی جانے پر انہیں سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں کو 38 ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -