گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے۔پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بڑھ گیا ہے۔کھانے کے اوقات کے وقت گیس کی بندش گھریلو خواتین کیلئے درد سر بن چکی ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -