سینٹرل سرکل: بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 19کنکشنز میں بے ضابطگیاں
لاہور(سٹی رپورٹر)لیسکو کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای سینٹرل سرکل اللہ یار خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای اللہ یار خان کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے گرین ٹاؤن،چوہنگ اور مصطفی ٹاؤن سب ڈویڑنوں کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل106کنکشنز چیک کئے گئے۔دوران چیکنگ19 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای اللہ یارخان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 5میٹر ڈائریکٹ سپلائی،3ڈسپلے واش، ایک میٹر ڈیڈ سٹاپ،2میٹر ڈسپلے اوپن،2میٹر ٹمپرڈ جبکہ6مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے27,657یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے5 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔