یوسی 227 کوہ نور ہاؤسنگ سکیم میں ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح
لاہور(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدر ی نے این اے 133 کی یوسی 227 کوہ نور ہاؤسنگ سکیم میں امجدخان، آفتاب افگن اور میاں ثاقف سمیت دیگر کارکنوں کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اعجاز چوہدری نے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سابقہ حکمرانوں نے کئی دہائیوں سے اس علاقے کو بنیادیوں سہولتوں سے محروم کیے رکھا، واٹر سپلائی اور سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے اب گلیوں کی پی سی سی کروانے کے کام کا آغاز کیا جارہا ہے، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت اپنی ساری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
انھوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی ناکام تحریک کرپٹ ٹولے کے فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں ہے،آل کرپٹ ٹولے کی حقیقت سے قوم باخوبی واقف ہے، مہا چور، جعلی بیمار، مودی کے یار ملک اداروں کوبُرا بھلاکہ کر ملک دشمنی ثبوت دیا ہے، عوام پی ڈی ایم کے چوروں کے چہروں کو اچھی طرح پہنچاتی ہے، انہوں کا مزیدکہنا تھا کہ کرپٹ ٹولہ پاکستان کے دفاع کی بجائے اپنی ذات اور خاندانوں کا دفاع کرنے میں لگاہوا ہے، تحریک انصاف کی حکومت ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گی، پاکستان کے دشمنوں کے عزائم قوم خاک میں ملا دے گی،تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے، پاکستان میں پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت خزانے کو بھرنے میں لگی ہوئی ہے،ماضی کی حکومتوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہیں، پی ڈ ی ایم جلسوں کی آڑ میں عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، پی ڈی ایم کی قیادت اپنی چوری بچانے کے لئے ملک دشمن راستے پر چل پڑی ہے جو قابل مذمت ہے، افتتاحی تقریب میں لیاقت مغل، حنیف قصوری، عمران شکور، میاں زمان، بوٹا سیفی، حنیف ٹھیکیدار، چوہدری عارف، منیر جٹ، عابد محمود، شاہد خان، خالد خان، سلیم شمسی، ریاض بھٹی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے بابا شاہ جمال کے سالانہ عرس کی تقریب میں بھی شرکت کی، تقریب میں نعت خوانوں نے آپ ﷺ کے لئے گلہائے عقید ت کے پھول پیش کئے، اعجازاحمدچوہدری نے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج چیئرمین ہاؤسنگ پنجاب ملک حماد علی اعوان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعاء کی۔