مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں، ایس ڈی او سب ڈویژن بند روڈ صغیر احمد
لاہور(پ ر)ایس ڈی او سب ڈویژن بند روڈ صغیر احمد نے کہا کہ عوا م کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں میرا مقصد عوامی مسائل کا جلد حل ہے انہوں نے کہا کہ میری ٹیم بھی میرے ساتھ اس حوالے سے بھرپور کام کررہی ہے جس سے میں مطمئن ہوں مزید کہا کہ جلد میٹرز کی فراہمی کے لئے کوشاں ہوں بجلی چوروں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ علاقہ کی سماجی شخصیات راشد علی غوری، ندیم احمد، شکیل بابر نے ایس ڈی او کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ صغیر احمد عوامی مسائل کے حل کے لئے بہترین انداز میں کام کررہے ہیں ہم ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔