ڈاکٹر عارفہ شہزاد کا ناول ”میں تمثال ہوں“ شائع ہو گیا

ڈاکٹر عارفہ شہزاد کا ناول ”میں تمثال ہوں“ شائع ہو گیا

  

لاہور(ادبی رپورٹر) شعبہ اردو اورینٹئل کالج پنجاب یونیوسرٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عارفہ شہزاد کا ناول ”میں تمثال ہوں“ عکس پبلی کیشنز میاں پلازہ ٹیمپل روڈ لاہور سے 120 صفحات پر شائع ہو گیا ہے۔ مذکورہ ناول جو اصل میں مصفنہ کی ذاتی ڈائری ہے اسے نقادوں نے جدید اردو ناول کی تاریخ میں ایک امتیاز کی حیثیت کا ناول قرار دیا ہے۔ مصنفہ نے ناول میں اپنے سات عشق کی تفصیلات بہت بیباکی کے ساتھ سپردِ قلم کی ہیں۔ ناول کے متن کے ساتھ کینیڈا کے ماہر نفسیات ڈاکٹر احسن کا نفسیاتی تجزیہ بھی شامل کیا گیا ہے جو ناول کے بعض مقامات کی تفہیم میں معاونت کرتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -