صوبائی دارالحکومت کے پانچ پناہ گاہوں میں 397 افراد مقیم

    صوبائی دارالحکومت کے پانچ پناہ گاہوں میں 397 افراد مقیم

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ بھاٹی گیٹ پناہ گاہ میں 122 افراد نے قیام کیا، جن کو پناہ گاہ میں تمام تر سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ و سبزی مارکیٹ پناہ گاہ میں 50، ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ میں 135 افراد نے قیام کیا۔ لاری اڈہ پناہ گاہ میں 41 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں 49 افراد نے قیام کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ مجموعی طور پر 397 افراد نے پانچوں پناہ گاہوں میں قیام کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -