عوام کی خوشحالی اور ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،عابد حسین صدیقی

 عوام کی خوشحالی اور ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی اور ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں بلاول بھٹو زرداری ہر پلیٹ فارم پر عوام کی آواز کو بلند کر رہے ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ مہنگائی کا عفریت عوام کی زندگی کو اجیرن بنائے ہوئے ہے لیکن حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم معیشت بہتری کو بڑے فخریہ انداز میں بیان کر رہی ہے لیکن اس کے ثمرات عوام تک مہنگائی میں کمی کی صورت میں پہنچنے چاہئیں تھے مگر مہنگائی کا جِن دندنا رہا ہے۔و زیراعظم کو عوامی مشکلات کا ادراک ہے تو عوام کو مشکلات سے نکالنے میں مزید تاخیر نہ کریں کیونکہ حکومت کے پاس تاخیر کا اب کوئی ٹھوس جواز نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -