مسلم لیگی رہنما سلیم بریار کا مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مسلم لیگی رہنما سلیم بریار کا مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عالم دین اور سچے عاش رسول ؐ سے محروم ہوگیا تحریک ختم نبوت، ناموس رسالت اور دین اسلام کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ خادم حسین رضوی ایک سچے عاشق رسول تھے، عوام کی ایک بہت بڑی تعداد ان کے اندازِ خطابت کو پسند کرتی تھی، دین اسلام ایک نڈرو بے مثال عالم دین،باکمال استاد اور شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ عزوجل خادم حسین رضوی کے درجات بلندکرے۔

، انہیں جنت الفردوس میں حضور نبی کریم ﷺ کا قرب عطا فرمائے۔ اور ان کے لواحقین و معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -