حکومت پی ڈی ایم کے احتجاجی  جلسوں سے ہل چکی ہے،سجاد نذیر

  حکومت پی ڈی ایم کے احتجاجی  جلسوں سے ہل چکی ہے،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسوں سے ہل چکی ہے۔ اس لئے کورونا کو بنیاد بنا کر اپوزیشن کے جلسوں پر پابندی لگانے کی حکومت پلاننگ کررہی ہے مگر ہم حکومت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی قیمت پر نہ تو احتجاجی تحریک معطل کریں گے اور نہ ہی جلسے جلوسوں کو ملتوی کیا جائے گا ہم وزیر اعظم سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب آپ جلسے کرتے ہیں تو کیا اس وقت کورونا وائرس انسانوں پر حملہ نہیں کرتا؟انہوں نے کہا کہ درحقیقت حکمرانوں کی اقتدار کی کرسی کے پاؤں اپنی جگہ سے ہل گئے ہیں۔
 انہوں نے گلگت بلتستان میں دھاندلی کی انتہا کی اس کے باوجود ان سے زیادہ تو آزاد امیدوار جیت گئے اس کا مطلب حکومت کی مقبولیت تو زیرو ہی ہے نہ پیپلز پارٹی کی جیت کوانہوں نے شکست میں بدلہ مگر ایسا کب تک چلے گا ان کو جواب دینا ہی پڑے گا اور پیپلز پارٹی کو حکومت میں لانا ہی پڑے گا یہی پورے پاکستان کے عوام کی خواہش ہے۔