یونیک ہائی سکول کی طالبات، اساتذہ کا ایوان قائد اعظم کامطالعاتی دورہ

یونیک ہائی سکول کی طالبات، اساتذہ کا ایوان قائد اعظم کامطالعاتی دورہ

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیک ہائی سکول گلبرگ III لاہور کی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ شادمان‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ میاں میر پنڈ‘ لاہور‘ سن رائز گرائمر ہائی سکول‘کالج روڈ‘ چوہنگ‘ لاہور اور الخدمت فاؤنڈیشن سکول‘ فضل پور کیمپس‘ کوٹ لکھپت‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 342 تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -