طلبا وطالبات کے مابین  مصوری کے مقابلے

 طلبا وطالبات کے مابین  مصوری کے مقابلے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)اداروں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری بعنوان ”علامہ اقبالؒ اور شاہین  یا  علامہ اقبالؒ اور قلم  یا علامہ اقبالؒ اور شمع“ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض نوشین اعجاز اور افشین اعجاز نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق فرقان عتیق اور مائدہ عرفان  نے مشترکہ طور پر اول، ثمن خادم اور حدیقہ یوسف نے مشترکہ طورپر دوئم اور فاطمہ نور، حوریہ علی اور عطیۃ الوکیل نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ حائقہ جہانگیر، صبغہ وارث، فاطمہ نواز، آیان عثمان اور عیشہ سرفراز کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -