پی ڈی ایم کی تحریک اب رُکنے والی نہیں،عظمیٰ بخاری

پی ڈی ایم کی تحریک اب رُکنے والی نہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ”عمران کورونا“ڈھائی سال میں گندم،چینی اور سبزیاں سب خوردو نوش چاٹ گیا ہے۔فردوس عاشق کو بے گھر اور لاوارث بچے کے سامنے سیاسی گفتگو کرتے شرم آنی چاہیے۔فردوس عاشق اپنے مالک کی چاپلوسی میں اتنا نیچے گرسکتی ہیں کبھی سوچا نہیں تھا۔پی ڈی ایم کی تحریک اب رکے گی نہیں جتنا چاہیے آپ زور لگالیں۔پی ڈی ایم کے تمام جلسے شیڈول کے مطابق اور مقررہ جگہوں پر ہونگے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاوزیراعظم اور حکومتی وزراء دن رات گلگت میں جلسے کرتے رہے اس وقت کورونا نہیں پھیلا۔پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا کیسے پھیل سکتا ہے۔پاکستان پر اس وقت عمران خان کی شکل میں سب سے بڑا کورونا مسلط ہے۔پاکستانیوں کو ’کوڈ19سے زیادہ’عمران کورونا“سے خطرہ ہے۔
،اگر یہ رہے تو ہم سب انکی وجہ سے مر جائیں گے۔