مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نام کی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ہے سرکاری نرخ ناموں کو منافع خوروں نے ہوا میں اُڑا دیا ہے عوام کی قوت خرید پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ ہونے کے برابر ہے اوپر سے مہنگائی کے سونامی نے ان کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ہے اگر اس حکومت کو رخصت نہ کیا گیا تو عوام سردیوں میں سوئی گیس کو بھی ترس جائیں گے۔
ابھی بھی غریبوں کے گھروں کے چولہے جہاں مہنگائی کی وجہ سے تحنڈے پڑ چکے ہیں تو دوسری جانب ان کو سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا اپنا ووٹر خود کو کوس رہا ہے مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گاپی ٹی آئی کی حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلانے کی کوشش کررہی ہے مگر ایسا نہیں چلے گا ان کو ڈلیور کرنا ہی پڑے گا۔