پیف کی تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی کانفرنس

  پیف کی تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)کانفرنس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سمیت مختلف اداروں نے کانفرنس کے شرکاء کی آگاہی کے لیے سٹالز لگائے اور شرکاء میں تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے لٹریچر تقسیم کیا۔ پیف کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد نعیم نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور پیف کے سٹال کا دورہ کیا جبکہ ڈپٹی ایم ڈی (سپور ٹ سروسز) سید ساجد ترمذی بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے خوبصورت سٹال کے انعقاد پر کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ سیکرٹر ی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سہیل شہزاد نے بھی پیف سٹال کا دورہ کیا جبکہ سٹال پر موجود پیف افسران نے انکو پیف کے مختلف تعلیمی پروگرام کے بارے میں آگاہی دی۔ سہیل شہزاد نے پیف پروگرامز میں اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پیف کے نظام تعلیم کی تعریف کی اور پیف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیف سٹال کا وزٹ کرنے والے شرکاء میں پیف کے مختلف تعلیمی منصوبوں اور تعلیمی میدان میں پیف کی خدمات پر لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔