حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے پُرعزم،ڈاکٹر زرقا سہروردی

   حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے پُرعزم،ڈاکٹر زرقا سہروردی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔ عمران خان نے کرپشن کے آگے بندباندھ دیا ہے۔ اب کسی کو بھی کرپشن کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔ (ن) لیگی چورٹولے کے منہ سے ووٹ کو عزت دینے کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، جی بی کی عوام نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ دے دیا ہے، اب پی ڈی ایم کی جماعتیں دھاندلی کی آڑ میں رونا دھونا بند کریں، انہوں نے کہاکہ چالیس سالوں تک شریف خاندان اور ان کے حواری ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے، شہبازاور اس کی فیملی نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے۔

،وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، انہوں نے کہاکہ کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب میں بااختیار بلدیاتی نظام لارہی ہے جو عوام کی امنگوں کا کا عکاس ہوگا، مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اور عوام کے حقیقی نمائندے گھر کی دہلیز پر خدمت کریں گے اور اپنے ان منتخب نمائندوں کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار ہوگا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سرے سے جمہوریت نہیں بلکہ ان دونوں جماعتوں میں بادشاہت قائم ہے، تحریک انصاف حقیقی معنوں میں جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -