گرانفروشی کرنے پر 9 افراد گرفتار، متعدد کو جرمانے
لاہور (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 929 انسپکشنز کی گئیں اور 84 خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ 75 افراد کے خلاف چالان کئے گئے۔ ایک لاکھ 89 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور 9 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے 9 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے۔