حرمین الشریفین اُمت مسلمہ کی  وحدت کے مراکز ہیں،علماء کرام

حرمین الشریفین اُمت مسلمہ کی  وحدت کے مراکز ہیں،علماء کرام

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عقیدۂ ختم نبوت ان بنیادی عقیدوں میں سے ہے جس پر اُمت کا اتفاق اور قطعی اجماع ہے۔حرمین الشریفین  امت مسلمہ کی وحدت کے مراکز ہیں اور ان کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے دفاع، ارض حرمین الشریفین کی سلامتی کیلئے پوری مسلم قوم متحد ہے۔سندھ اور پنجاب اسمبلی کی تحفظ ختم نبوتؐ پر قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی جامع مسجد گول میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کا خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی، مولانا عبدالواحد قاسمی،حافظ مقبول احمد، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی،ناظم حفیظ الرحمن، مولانا رب نواز، مولانا یوسف فاروقی بھی موجود تھے۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -