مریم نواز جھوٹ بولنے  کی ماہر ہیں،شنیلا روتھ

 مریم نواز جھوٹ بولنے  کی ماہر ہیں،شنیلا روتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاکہ مریم صفدرصرف جھوٹ بولنے کی ماہر ہیں سچ تو یہ ہے کہ سر سے پاؤں تک شریف خاندان کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر اور بلاول زرداری کو عوام کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، جی بی کی عوام کی محرومیوں کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ذمہ دارہیں۔
 اسیلئے وہاں کی عوام نے انہیں مسترد کیا ہے، نوازشریف اور مریم صفدر کے بیانات سے پاکستان کو نقصان اور بھارت فائدہ پہنچ رہا ہے، ن لیگی ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں، جی بی کی عوام نے ن لیگ کو عبرتناک شکست دی ہے جو کہ ان کے منہ پر طمانچہ ہے،انہوں نے کہاکہ جی بی پی ٹی آئی کی حکومت کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوگئی تو وہاں حکومت بنائے گی۔