وینا ملک کے سابق شوہر کا مضحکہ خیز دعوی سامنے آگیا

وینا ملک کے سابق شوہر کا مضحکہ خیز دعوی سامنے آگیا

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک کی جانب سے ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد وینا سے متعلق انکشافات سے بھرپور پنڈورا باکس کھولیں گے اور سب کو بتائیں گے کہ ان کے بچے کیسے پاکستان پہنچے اور دبئی میں نامعلوم افراد کے ساتھ کیوں رہتے تھے۔وینا ملک کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ عدالتیں جذبات پر نہیں ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں جب عدالت میری کلائنٹ سے یہ سوال کرے گی کہ تین سال اپنے بچوں کی کفالت کے حوالے کیوں کچھ نہیں کیا تو ان کے پاس کیا جواب ہوگا۔

اسد بشیر خٹک ہمیشہ سے زبانی جمع خرچ کے عادی رہے ہیں میری کلائنٹ عدالت میں ہر بات ثبوت کے ساتھ کریں گی یاد رہے کہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے بچے اغوا کرنے اور اْن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کے سنگین الزامات کے بعد وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) سے رابطہ کرکے درخواست دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔وینا ملک کا سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ میرے خلاف پیسے دے کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی لیکن میں نے کسی بھی بات کا جواب دینے کی بجائے قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -