اداکارہ رحمت اجمل نے سوشل میڈیا پر والدہ کی شادی کی تصاویر شیئر کردی ہیں 

 اداکارہ رحمت اجمل نے سوشل میڈیا پر والدہ کی شادی کی تصاویر شیئر کردی ہیں 

  

لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمت اجمل نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی شادی کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ رحمت اجمل نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی زندگی کے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں رحمت اجمل کی والدہ کی شادی کی تقریب کی لگ رہی ہیں جن میں اْنہوں نے خوبصورت عروسی لباس کے ساتھ دلکش جیولری بھی پہنی ہوئی جو اْن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو اْن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ہر ایک مداح اْن کی والدہ کی خوبصورتی کی داد دیتا دکھائی دے رہا ہے۔واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ ماہ ہی خاموشی سے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کیساتھ لاہور میں منگنی کی ہے جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -