گلوکار فلک شیر کی اہلیہ سارہ خان کیلئے دعا وائرل

  گلوکار فلک شیر کی اہلیہ سارہ خان کیلئے دعا وائرل

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو ایک بہت ہی پیاری دْعا دی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ انسٹاگرام پر گلوگار فلک شبیر نے اپنی اور سارہ خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں سارہ خان نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ فلک براؤن شرٹ اور سفید کوٹ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں سارہ خان اپنے شوہر فلک شبیر کا ہاتھ تھامے اور اْن کے کندھے پر سر رکھے ہوئے ہیں۔ 

فلک شبیر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’تمہیں میری عمر لگ جائے‘۔اہلیہ کیلئے فلک شبیر کے اس دعائیہ کیپشن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، انہوں نے 16 گھنٹے قبل یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جسے اب تک 73ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -