لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرتا ہوں، طاہر نوشاد

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرتا ہوں، طاہر نوشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) کامیڈین طاہر نوشاد نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے عوام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے میں تھیٹر ہی سب سے آگے ہیں ہمیشہ کوشش رہی کہ لوگوں کے چہروں پہ خوشیاں بکھیرنے کے ساتھ ان کو ایک پیغام بھی دوں اور خوش قسمتی سے میں اس میں کامیاب بھی رہا ہوں اپنے طور پر مجھ سے جو بھی ممکن ہو سکتا ہے میں بہتر سے بہتر ڈلیور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔طاہر نوشادنے کہا کہ اگر سٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی پہلو بھی رکھا جائے تو بہت سے معاملات میں بہتری آسکتی ہے اور سٹیج ڈرامہ اس کے لئے سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

مزید :

کلچر -