کامونکے: مخالفین کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق، 3شدید زخمی 

کامونکے: مخالفین کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق، 3شدید زخمی 

  

کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر پاک ٹاؤن یو ٹرن کے نزدیک موٹرسائیکل سواروں کی کاروں پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک،تین شدید زخمی،مقتولین فیروز والہ کچہری میں پیشی بھگت کر واپس آرہے تھے۔کہ گھات لگاکر مخالفین نے گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ صبح گیارہ بجے کے قریب قلعہ میاں سنگھ کے جٹ گروپ کے سات افراد فیروز والہ کچہری سے پیشی سے فارغ ہو کر گاؤں جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پاک ٹاؤن یو ٹرن کے قریب گاڑیوں کی رفتار آہستہ ہونے پر وہاں پر پہلے سے موجود موٹرسائیکل سواروں نے دونوں گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔جس سے تین افراد کاشف،احد اورسفیان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قاسم ہسپتال میں چل بسا۔ آفتاب،جمشید اور شہزاد شدید زخمی ہو گئیجنہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ /جاں بحق

مزید :

علاقائی -