کارسرکار میں مداخلت‘4 لیگی ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع

کارسرکار میں مداخلت‘4 لیگی ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے  نواز شریف کا 2018ء میں استقبال کرنے کے لئے ریلی نکالتے ہوئے سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ (ن)کے چار ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی،ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سہل نے کی عدالت سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماپرویز ملک، ان کے بیٹے علی پرویز ملک، بلال یاسین اور غزالی سلیم بٹ نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کررکھاہے،ملزموں کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کوبتایا کہ مقدمے لگانے گئے الزامات بے بنیادہیں،ملزموں کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ ارکان اسمبلی ہیں،ان کا اس تمام معاملے میں کوئی کردار نہیں، اس لیے ان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی جائے، مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہے۔

مزید :

علاقائی -