2 کلو منشیات برآمد گی کیس،  ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

 2 کلو منشیات برآمد گی کیس،  ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکرحسن نے 2 کلو منشیات برآمد گی کیس میں ملزم زاہد حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی، اے این ایف کا موقف ہے کہ ملزم سے قصور باڈر کی حدود میں منشیات پکڑی گئی،ملزم منشیات گاڑی میں رکھ کر سفر کررہا تھاجبکہ ملزم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ وہ بے قصور ہے،اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

مزید :

علاقائی -