بیوی کو قتل کرانے والے مجرم کوموت، جرمانے کی سزا کا حکم 

  بیوی کو قتل کرانے والے مجرم کوموت، جرمانے کی سزا کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں میں کرائے کے قاتل کو پیسے دے کر بیوی کو قتل کرانے والے مجرم شیخ سعودکوسزائے موت،20سال قیداور 12لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنادیاہے،ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے مذکورہ بالاسزا سناتے ہوئے مجرم کو مخاطب کیا اور کہا کہ تم پر ایک خاتون شازیہ کو قتل کرنے اور دو شہریوں عمر فاروق اور سفارش علی کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے،عدالتی حکم سنتے ہی مجرم شیخ سعود نے رونا شروع کر دیا اور وہ معافی مانگتا رہا،اس کیس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے گواہان کے بیانات قلمبند کرائے، مجرم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا،گزشتہ روز ملزم کو کوٹ لکھپت جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -