ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری 

  ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کا تھانہ وحدت کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں سمن آباد سرکل کے ایس ڈی پی او سمیت ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ شہریوں نے اپنی شکایات سے متعلق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کو آگاہ کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔پولیس افسران کو عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے ہدایت کی۔ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ  شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

مزید :

علاقائی -