ڈکیتی، چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت  میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان سے محروم کر دیا  تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں شہرام کے گھر سے نامعلوم چور 4لاکھ نقدی،پرائز بانڈ،گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے چوہنگ میں مسلح ڈاکو عمار سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 55ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے مسلم ٹاؤن میں عامر سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 30 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے کاہنہ میں یامین سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 60ہزار لوٹ لیے گئے اسلام پورہ میں ڈاکو موٹرسائیکل سوار اویس سے 32 ہزار لوٹ کر لے گئے غازی آباد اور جوہر ٹاون سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت،مغلپورہ اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں  رائے ونڈ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور آصف نعیم شیخ کے گھر سے باہر نامعلوم چور نئی موٹر سائیکل لے اڑے۔ 

صحافی برادری نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج

مزید :

علاقائی -