بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

   بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث 3ملزموں جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کر دی، آئندہ تاریخ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے،نیب کی جانب سے بن عالم ہاؤنسگ سکینڈل کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،ملزمان میں محمد اعظم، محمد آصف اور ناظم علی شامل ہیں،نیب ریفرنس کے مطابق نیب نے بن عالم ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈبھی قبضے میں لے رکھا ہے،ملزمان نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے نام سے فارم بیچے جبکہ ملزمان کے پاس زمین موجود نہیں تھی، ملزمان اب تک 20 ہزار سے زائد پلاٹوں کے فارم فروخت کر چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -