گوجرانوالہ جلسہ، محمدصفدر، رانا مبشرسمیت 5ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

گوجرانوالہ جلسہ، محمدصفدر، رانا مبشرسمیت 5ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گوجرانوالہ جلسہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماکیپٹن (ر)محمد صفدر،رانا مبشر اقبال سمیت 5ملزموں کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی،ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منطور کی ہیں،ملزموں کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کورونا وائرس کا شکار ہیں،اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے،ملزمان کے خلاف سیاسی مقدمہ درج کیا گیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -