کامونکے: 17افراد نے ڈنڈوں،کلہاڑیوں سے حملہ کرکے3دوستوں کوزخمی کر دیا

  کامونکے: 17افراد نے ڈنڈوں،کلہاڑیوں سے حملہ کرکے3دوستوں کوزخمی کر دیا

  

کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) معمولی تلخ کلامی پر سترہ افراد نے ڈنڈوں سوٹو ں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے تین دوستوں کو شدید زخمی کردیا۔بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں ملہہ ورکاں کے غلام فرید کا بیٹا زین،بھتیجا داؤد اپنے دوست مدثر کے ہمراہ کھڑے تھے کہ معمولی تلخ کلامی پر گاؤں ہی کے علی اعجاز،حافظ یعقوب،سجاد وغیرہ سترہ افراد نے ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے تینوں کو شدید زخمی کردیا صدر پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -