کالا شاہ کاکو، کیری ڈبہ اور ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 6افراد جاں بحق 

کالا شاہ کاکو، کیری ڈبہ اور ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 6افراد جاں بحق 

  

کالاشاہ کاکو(نمائندہ پاکستان)کالاشاہ کاکو جی ٹی روڈ پر کیری ڈبہ اورٹرک کے آپس میں ٹکرانے کے باعث گوجرانوالہ کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ گوجرنوالہ کے رہائشی چھ دوست کیری ڈبہ نمبرLEL9415پر سوار ہوکر علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں شرکت کیلئے لاہور جارہے تھے کہ کالاشاہ کاکو نالہ ڈیک کے قریب آگے جانیوالے ٹرک نمبرEA1089میں جا ٹکرائے، کیری ڈبہ بری طرح پچک گیا جن میں 18سالہ اسامہ۔ 24سالہ بدر۔22سالہ علی رضا اور دیگر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کے بعدٹرک ڈرائیورگاڑی سمیت فرار ہو گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے

6 نوجوان جاں بحق

مزید :

علاقائی -